کراچی( سید محمد عسکری) کراچی میں منگل 8 اپریل سے شروع ہونے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے لیے اب تک 499امتحانی مراکز قائم کیئے جاچکے ہیں جب کہ تمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بور ڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کئے گئے-ہیں بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق مجموعی طور پر 3لاکھ 75ہزارطلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے ،طلباء کیلئے 256اور طالبات کیلئے243 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں سرکاری اسکول اورنجی اسکول شامل ہیں اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے،انہوں نے ناظم امتحانات اور دیگر افسران کو کہاکہ تمام امتحانی مراکز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹر کے باہر ہدایات آویزاں کریں کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون ملنے کی صورت میں اسے ضبط کر لیا جائے گا اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے نقل کا موادہر گز اپنے ساتھ نہ لائیں ہم نے فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کوامتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے لیٹر جاری کئے جا ر ہے ہیں جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی ، امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا جائے گا۔