• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قادری ہاؤس میں رابطہ کمیٹی اور کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں کراچی کے موجودہ مسائل کا جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پرمشاورت کی گئی ، اجلاس میں پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے صدر محمد جواد قادری ،جنرل سیکرٹری محمد شہباز رضا ، انفارمیشن سیکرٹری عمران قادری کراچی رابطہ کمیٹی کے اراکین شکیل میمن اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں عبداللہ شاہ غازی کےمزار پر آئندہ پیش آنے والے واقعات کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا ، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور گلدستہ عقیدت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا ،محمد جواد قادری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ہر روز کراچی میں ایک نیا مسئلہ ایک نیا ایشو سامنے آتا ہے اور حکمرانوں کی جانب سے اس کے سد باب کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں ،ایک صاف ستھرے شہر کو ابلتے ہوئے گٹروں، کچرے کے ڈھیر اور کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کیا جا رہا ہے،بجلی پانی گیس عوام کی اہم ضرورت ہے مگر وہ عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے،پاکستان بننے سے اب تک کسی بھی حکومت نے ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے، سب ڈسپوزیبل اقدامات کر کے اپنی جان چھڑا رہے ہیں،کراچی کے ساتھ سندھ حکومت لاوارث بچہ یا سوتیلی اولاد جیسا سلوک کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید