• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ کے پانی پر صوبوں کا کوٹہ متعین ہے، مولانا غفور حیدری

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے دریائے سندھ پر6 کینال کی تعمیر کی شدید مخالفت کرتے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر چاروں صوبوں کا کو ٹہ متعین ہے ، اگر6 کینالز سےپانی پنجاب لینا چاہتا ہے تو باقی صوبوں کا کوٹہ متاثر ہوگا، بالخصوص سندھ اور بلوچستان کا جو کوٹہ ہے وہ متاثر ہوگا ، حکومت پنجاب کے اس اقدام سے پنجاب کے خلاف تینوں صوبوں میں نفرتیں پیدا ہوگئیں ہیں ، ہمارا موقف ہے کہ حکومت پنجاب دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کا منصوبہ ترک کرے، اس وقت پورا سندھ تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومتی پارٹی سراپا احتجاج ہے، اگرچہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں لیکن عوامی دباؤ کی وجہ سے وہ بھی اب پریشان ہے، سندھو دریائے سے کینالز نکالنا باقی صوبوں سے زیادتی اور نفرت کا باعث بنے گا،جمعیت علمائے اسلام ملک کی وحدت اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے اور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر حکومت پنجاب دریائے سندھ سے 6کینالزنکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، ورنہ تینوں صوبوں کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا اور پورے ملک کا نظام درہم برہم ہوگا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید