سوراب(نامہ نگار)نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی و سیاسی رہنماء ٹکری محمد صالح میروانی جان بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء ٹکری محمد صالع میروانی اپنے گھر واقع نغاڑ جارہاتھا کہ گیس پلانٹ کے مقام پر مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا۔ہسپتال منتقل کرنے اور ضروری کاروائی کے بعد ٹکری محمد صالع میروانی کی نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔