• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی، پولیس اسپیشل برانچ کو تحقیقات کا ٹاسک

لاہور (ٹی وی رپورٹ)لاہور کے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی، پولیس اسپیشل برانچ کو تحقیقات کا ٹاسک دے دیا گیا،لاہور پولیس کی اسپیشل برانچ نے شہر کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور سہولتوں کے فقدان پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی اسپیشل برانچ کو ادویات کی انسپکشن کا ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کے متحرک ہونے کے بعد اسپتالوں کی انتظامیہ پریشان ہے اور ریکارڈ کی درستی کا عمل شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کا عملہ پروفیسرز اور سینیئر ڈاکٹرز کی حاضری کا ریکارڈ بھی اکٹھا کررہا ہے ،مریضوں اور لواحقین سے بھی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔اسپیشل برانچ جلد وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی اور وزیراعلیٰ انسپکشن رپورٹس پرایکشن لیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کواسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات ملی تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میو اسپتال ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سرجیکل ٹاور کا دورہ کیا تو مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے۔ وزیراعلیٰ نے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی تھی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانےکا حکم دیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید