• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور، تربیلا ڈیم کے دلدل میں پھنسی کشتی کے تمام مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا

ہری پور(آئی این پی) ہری پور میں تربیلا ڈیم کے دلدل میں پھنسنے والی کشتی میں سوار تمام مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 130مسافر سوار تھے۔بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنس گئی، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 80مسافرسوار تھے جوکہ ہری پورواپس آرہے تھے تاہم ریسکیو آپریشن میں تاخیر کی وجہ سے 4 گھنٹے تک پھنسے رہے۔

ملک بھر سے سے مزید