سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا کے نواحی گاؤں 104 شمالی کے قریب امام مسجد کیمیکل ڈور گلے پر پھرنے کے باعث زخمی ہوگئے ، ذرائع کے مطابق امام مسجد منیر مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد گھر پیدل جارہے تھے کہ گلے پر ڈور پھر گئی، ،امام مسجد نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ چک 104 شمالی تھانہ صدر کا علاقہ میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ کسی کو اپنی قیمتی جان سے ہاتھ نہ دھونا پڑے۔ ذرائع کے مطابق پیدل چلنے اور ہاتھ سے ڈور پکڑنے کے باعث امام مسجد شدید زخمی ہونے سے بچ گئے ۔