کراچی (آن لائن) سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سیدنے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وفاقی حکومت خود نہیں بلا رہی ہے، وزیر اعلی سندھ کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، سی سی آئی کا اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو انکے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق ہر تین ماہ میں سی سی ائی کا اجلاس بلانا ضروری ہے،تقریباً ایک سال ہو گیا ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔ سمعتا افضال سیدنے کہا کہ آئین کے مطابق ہر تین ماہ میں سی سی ائی کا اجلاس بلانا ضروری ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بہترین فورم سی سی آئی ہے،سی سی آئی کا اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔