راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 7لڑکیوں اور 2لڑکوں کو اغواکرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو محمد ارشادنے بتایا کہ میری بیٹی(ع) بعمر 15سال کو کوئی شخص یا اشخاص اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ سول لائنزکو شمیم اختر نے بتایا کہ میری بیٹی بعمر 25 سال گھر سے سکول گئی ہے جو ابھی تک واپس نہ آئی ہے ۔تھانہ سول لائنزکو رفیق نے بتایا کہ اس کی بیٹی (پ) بعمر 11سال ڈھوک چراغدین سے لاپتہ ہوگئی ہے ،تھانہ ائرپورٹ کو عقاب الا سلام نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد آفتاب اسلام بعمر 16 سال جو 12 بجے دن گھر سے اپنی پھو پھو کے گھر غریب آباد آیا تھا اور یہاں سے اپنے پھوپھا کا موٹرسائیکل لے کر گیا جو تاحال گھر واپس نہ آیا ہے ۔تھانہ ائرپورٹ کو ناز بی بی نے بتایاکہ میری بیٹی (ع) بی بی بعمر 17سال جو گھر پر ہی پڑھتی ہے ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کے لیے گئی جو واپس نہ آئی ۔تھانہ ائرپورٹ کو سلطان احمد نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی (ج) بعمر18سال کو میٹرک کے پیپر دینے کے لیے گئی لینے کیلئے گیا تو وہاں نہ تھی۔تھانہ ٹیکسلاکو اکرام اللہ نے بتایا کہ میری بیوی(ن) 10 دن سے غائب ہو ئی ہے۔ تھانہ ٹیکسلاکو شازیہ بی بی نے بتایا کہ میرا بیٹا احسن حفیظ ٹیکسلا کے لئے نکلا واپس نہ آیا ۔تھانہ صدربیرونی کو پر ویز اقبال نے بتایاکہ میری بیٹی (ن) گھر سے باہر گئی اور واپس نہ آئی ۔