• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل کا چین پر عائد ٹیرف سے بچنے کیلئے بھارت سے مزید آئی فون امریکا بھیجنے کا منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) چین سے درآمدات پر لگنے والے بھاری محصولات کے باعث ایپل کو پچھلے 25 سال میں بدترین تین روزہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد کمپنی نے عارضی طور پر بھارت سے مزید آئی فون امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نافذ کردہ ٹیرف سے بچنے کیلئے ایک قلیل مدتی حل کے طور پر اپنایا جا رہا ہے، جبکہ ایپل کی کوشش ہے کہ وہ ان محصولات سے استثنیٰ حاصل کرے۔
اہم خبریں سے مزید