• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم آج سےشروع ہورہا ہے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی و سائل علی پر ویز ملک کے مطابق پاکستان منرل انو سٹمنٹ فورم2025ء آج منگل سے شروع ہورہا ہے ۔ یہ دو روزہ فورم 9اپریل تک جاری رہے گا ۔ جس میں ملک کے معدنی ذخائر پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائر یکٹر احمد حیات لک کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فورم میں ایک ہم آہنگ معدنی ریگو لیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا ۔ جس میں ملکی اور غیر ملکی سر مایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس بدلتی دنیامیں بڑے اقتصادی مستحکم ممالک نے قیمتی معدنی و سائل پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید