• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا ریلوے ٹریک پر احتجاج، ٹرینیں شدید متاثر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے مطالبات کے حق میں بن قاسم ریلوے اسٹیشن کےقریب مرکزی ریلوے ٹریک بند کردیا ہے،احتجاج کے باعث کراچی کا ملک بھر سے ریلوے رابطہ منقطع ہوگیاہے،ریلوے ٹریک بند ہونے کےنتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک پر چلنے والی تمام ٹرینیں روک دی گئی ہیں،متعدد ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی کردی گئی ہیں ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ جبری برطرفیوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے، اسٹیل ملز کے ملازمین کو دیگر سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں یا پھر مناسب گولڈن ہینڈ شیک فراہم کیا جائے، احتجاج میں سول سوسائٹی کے افراد، مقامی شہری، اور دیگر مزدور تنظیمیں بھی شریک تھے ،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے،احتجاج جاری رہے گا،اسٹیل ملز کے ملازمین کے احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سلیم خشک نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مظاہرین کاکہنا تھا کہ سلیم خشک اسٹیل ملز سے جبری نکالے گئے ملازمین میں شامل تھا ۔
اہم خبریں سے مزید