• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات کا تنازع، 2 ججوں نے جسٹس بابر ستار کی تائید کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات کے تنازع میں 2 ججوں نے جسٹس بابر ستار کی تائید کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کی تائید کرتے ہوئے سنگل بنچز کے مقدمات اچانک ڈویژن بنچ کو منتقل کرنے پر حیرانی کا اظہار کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کیس سنگل بنچ سن چکا ، بغیر کسی جواز دوسرے بنچ کو منتقل کرنا مناسب نہیں ، انہوں نے معا ملہ چیف جسٹس کےسامنے رکھنے کی ہدایت کی۔ گذشتہ روز جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے منتقل مقدمہ پر ڈویژن بنچ میں سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ سنگل بنچ کا کیس ڈویژن ببچ میں کس قانون کے تحت بھیجا جا سکتا ہے؟ جس پر فریقین کے وکلا نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم سب بھی اسی پر پریشان ہیں۔
اہم خبریں سے مزید