کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن نے دوران پرواز تمباکو نوشی کرنے اور عملےپر تشدد کے الزام میں ایک مسافر کو پیرس پولیس کے حوالے کر دیا، مسافر کو سفر کے لئے پی آئی اے پر بلیک لسٹ بھی کر دیا گیا ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کا فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ گزشتہ روز پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پرپیس آیا، ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی عملے اور کپتان کے اسرار کرنے پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ زخمی ہوگئیں مسافر نے فلائیٹ اسٹورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ گیا اور جہاز کی پیرس آمد پر مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔