• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان میں آپریشن، سرغنہ سمیت 12 خوراج ہلاک وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ )ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ سمیت 12خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے دستی بم ، اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف کی حسن خیل کے علاقے میں پاکستان - افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرا ئی کی ہے۔ہلاک دہشت گرد کمانڈڑ شیریں گنڈاپور سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا اور چھوٹے کسانوں سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی میں فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)گنڈاپور گروپ کے اہم کمانڈر شیرین گنڈہ پور سمیت 12فتنہ الخوارج جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک فتنہ الخوارج زخمی ہوگیا ، مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ کڑی ملنگ میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے گنڈاپور گروپ کا کمانڈر شیرین گنڈہ پور سمیت 12فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فتنہ الخوارج زخمی ہوگیا، مارے گئے دہشتگردوں سے دستی بم ، جدید اسلحہ سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے۔
اہم خبریں سے مزید