کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن خان، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ضیاء الحق، نعمت اللہ، توقیر بھٹی، ارشد اچکزئی و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ملک اور صوبے سے افغان کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے ملک بھیجا جائے، کیونکہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان نے کئی سال افغانوں کو مہمان نوازی کی، اب جبکہ ان کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ہوگیا ہے تو انہیں عزت و احترام کے ساتھ واپس افغانستان بھیجا جائے۔