• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو خطرات، تحریک طالبان نے جدید امریکی جیولن میزائل حاصل کرلئے

پشاور(ارشد عزیز ملک )پاکستان کو طالبان کے نئے دعوے کے پیش نظر ایک سنگین سیکیورٹی چیلنج کا سامنا ہے طالبان نے جدید اینٹی ٹینک میزائلز بشمول امریکی تیار کردہ FGM-148 جیولن حاصل کر لیے ہیں۔ فتنہ الخوارج سے منسلک ایک گروپ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دہشتگردوں کو اس میزائل کے ساتھ تربیت کرتے دکھایا گیا ہے، جس کو “فائر اینڈ فارگیٹ” صلاحیت کے لیے شہرت حاصل ہے۔ اس کا جدید انفراریڈ گائیڈنس سسٹم خود بخود دشمن ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں، اور قلعہ بند ٹھکانوں جیسے اہداف کا سراغ لگاکرانھیں نشانہ بناتا ہے، جس سے میزائل داغنے والے کو فوری طور پر محفوظ جگہ منتقل ہونے کی سہولت ملتی ہے۔ایک اعلی سیکیورٹی اہلکار نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان میں ان میزائلز کی موجودگی کے کوئی تصدیق شواہد نہیں ملے ؛ اصل تشویش یہ ہے کہ فتنہ الخوارج اب اس صلاحیت کے حامل ہو گئے ہیں، جسے وہ چاہیں تو پاکستان کے کسی بھی حصے میں استعمال کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید