• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا عالمی شپنگ کمپنی کی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی شپنگ کمپنی کی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ سال A. P Moller - Maersk کیساتھ کیے گئے یادداشتوں کو جلد از جلد معاہدوں کی شکل دی جائے۔وزیراعظم نے یہ ہدایت عالمی شپنگ کمپنی A. P. Moller - Maersk کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رابرٹ میرسک سے ملاقات کے دوران دی ، وزیراعظم سے ترک وزیر توانائی اور ازبک وزیر معیشت نے بھی وفود کے ہمراہ ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے A.P. Moller - Maersk کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی اور عالمی شپنگ کمپنی کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں اشتراک کے معاہدے کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنانےاور ورکنگ گروپ کو ایک مہینے کے اندر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید