کراچی (رفیق مانگٹ )دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے دو روزہ دورے نئی دہلی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ہیں، انہوں نے ممبئی میں کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں بھی شرکت کی۔ان کا دورزہ دورہ 8 سے 9 اپریل تک جاری رہے گی ۔نئی دہلی کےا ندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچےپر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور مرکزی وزیر سہیش گوپی نے ان کا خیرمقدم کیا۔شیخ حمدان نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ بھارت میرے لئے ایک خاندان کی طرح ہے، ہمارے تعلقات نسل در نسل چلے آرہےہیں اور صدیوں پرانے ہیں، متحدہ عرب امارات میں مقیم 38لاکھ بھارتی شہری اسے اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہیں۔ انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر لکھادبئی سے دہلی تک! یہ دورہ ہندوستان اور یو اے ای تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔