• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے عوام پر سفاکیت ،جماعت اسلامی نے عوامی موبلائزیشن کاآغاز کر دیا ، ذیشان اختر

ملتان (سٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال اور صہیونی افواج کی غزہ کےعوام پر سفاکیت کے تناظر میں جماعت اسلامی نے ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کا آغاز کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان خواجہ عاصم ریاض، نائب امیر جماعت اسلامی ملتان حافظ محمد اسلم،نائب امیر جماعت اسلامی ملتان اطہر عزیز اور راؤ اعجاز الحق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب بھی موجود تھے ، انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 18 اپریل کو ملتان میں غزہ یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ پاکستانی قوم ڈالروں کے عوض بکنے والی نہیں اور پاکستانیوں اور فلسطینیوں کا رشتہ ایمان کا ہے مظلوموں کے لیے نہ کھڑے ہوئے تو روز محشر حضور پاکﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے، انہوں نے کہا کہ قوم صرف اور صرف اسلام پر متحد ہوسکتی ہے اور اسی سے ہی قومی یگانگت پیدا ہوگی، جماعت اسلامی پہلے بھی مسئلہ فلسطین پر پوری یکسوئی سے کردا ادا کررہی ہے، حالیہ انتہائی تشویشناک صورتحال میں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ازسرنو عوام کو موبلائز کیا جائے،سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حکومت گندم اور چینی کیلئے جانبدارانہ پالیسی اپنا کرسرمایہ داروں کو نواز رہی ہے، پانی کی قلت تمام صوبوں کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی ہے ۔
ملتان سے مزید