ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹریفک لیڈی انسپکٹر بیٹی اور ملازمہ کو تین نامعلوم افراد نے مبینہ اغوا کرلیا ۔تھانہ سیتل ماڑی میں تعینات ٹریفک لیڈی انسپکٹر کلثوم عاشق نے 15پر اطلاع دی کہ اپنی بیٹی اور ملازمہ کے ہمراہ ڈی ایچ اے سے کار میں سوار ہوکر گھر جارہی تھی کہ اچانک گاڑی کے سامنے تین نامعلوم ملزمان آئے اور زبردستی کار میں سوار ہوکر ہمیں مبینہ اغوا کرلیا اور مختلف ایریا میں گھوماتے رہے اسی دوران مبینہ ملزمان نے میرے اے ٹی ایم سے تین لاکھ پچاس ہزار نکلوائے اور پانچ تولہ طلائی زیورات سمیت موبائل چھین لیا نوبہار پل چاون کے قریب گاڑی سے اترکر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر تھانہ الپہ اور سیتل ماڑی پولیس علاقے کا تعین ہی نہ کرسکا ایک تھانہ دوسرے کا ایریا بتاتا رہا تو دوسرا پہلے والا کا ایریا تاہم دونوں تھانوں کی پولیس کارروائی کیے جانے کی بجائے علاقہ کا تعین کرنے میں مصروف عمل دکھائی دی ۔