• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج بچہ جاں بحق، ورثا کا ڈاکٹرز پرغفلت کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج 1سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ورثا نے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے فوت ہونے کا الزام عائد کردیا اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کردیا ۔لڈن کا رہائشی محمد خالد اپنے بچہ علی حسن کو علاج کی غرض سے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال میں 6اپریل کو لایا تھا جس کا چلڈرن ہسپتال میں علاج معالجہ جاری تھا کہ اچانک بچہ دوران علاج فوت ہوگیا بچہ کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ علی حسن ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے فوت ہوا اور وارڈ میں چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرز اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کردیا اور نعرے بازی کرتے رہے چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ نے بچہ کے ورثا سے مزاکرات کیے اور احتجاج ختم کرادیا جس کے بعد ورثا بچہ کی نعش لیکر لڈن روانہ ہوگئے ۔
ملتان سے مزید