• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنی شعبے میں ون ونڈو فیسلیٹیشن سروسز کا آغاز انقلابی قدم ہے‘مینا مجید

کوئٹہ(خ ن) مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے معدنی شعبے میں ون ونڈو فیسلیٹیشن سروسز کے آغاز کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرے گا اور صوبے کو معاشی خودکفالت کی جانب لے جائے گا معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کا ذریعہ ملک میں لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور ترقی کی نئی راہیں بھی کھولے گا انہوں نے کہا کہ یہ سمٹ پاکستان کی معاشی خودمختاری اور پائیدار ترقی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کی جانب سے کامیاب منرل سمٹ 2025 کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش اور محفوظ مقام بنتا جا رہا ہے، جہاں ترقی، شفافیت، اور مقامی کمیونٹیز کی شمولیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید