کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد سمیت لیگ کے چاروں میزبان شہروں میں پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی قد آور تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں۔ دریں اثنا کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ شائقین کو بھر پور سہولتیں فراہم کریں، ٹیموں کی گزرگاہوں کو خوبصورت بنائیں اور خیر مقدمی بینرز آویزاں کریں ۔ اسٹیڈیم میں ٹھنڈے پانی کی سہولت ،صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہو ۔