• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرک گولڈ نے پاکستان میں سونے اورچاندی کے منصوبے کی منظوری دیدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین کان کنی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے پاکستان میں سونے اورتانبے کی کان کے منصوبے کی ابتدائی منظوری دیدی ہے۔ توقع ہے کہ تیسری سہ ماہی کے دوران کان کیلئے 3 ارب ڈالر کے فنڈنگ پیکیج پر دستخط کیے جائینگے۔ بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بریسٹو نے بلومبرگ کو بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی مالی معاونت عالمی بینک کی بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (ئی ایف سی) کی قیادت میں کی جارہی ہے، جس میں امریکا، جرمنی، جاپان اور دیگر ممالک کے ریاستی فنڈنگ ادارے بھی شامل ہیں۔ کمپنی نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسکے شراکت دار، یعنی پاکستان اور بلوچستان کی حکومتوں نے ریکوڈک کی ترقی کے پہلے مرحلے کی عبوری منظوری دیدی ہے اور بڑے کام اس سال شروع ہونے والے ہیں، جسکے بعد 2028میں پہلی پیداوار کی توقع ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 6ارب ڈالر کا منصوبہ فنانس پیکج کے حصول پر منحصر ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بیرک خطے میں مزید تحقیق پر بھی غور کر رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کی ماری انرجیز لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس میں ریکوڈک سے متصل دو معدنی خصوصیات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید