کوئٹہ(نمائندہ جنگ) نیو سریاب پولیس کی موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کا سب انسپکٹر عبدالولی تنولی تین اہلکاروں کانسٹیبل عبدالرحمن کانسٹیبل مختیار کانسٹیبل خیر بخش کے ہمراہ منگل کی شب گاڑی میں معمول کی گشت کررہے تھے وہ جیسے ہی کوئٹہ مستونگ روڈ پر مقامی ہوٹل کے قریب پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشت گردان پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عبدالولی تنولی کانسٹیبل عبدالرحمن اور کانسٹیبل مختیار موقع پر ہی شہید جبکہ کانسٹیبل خیر بخش شدید زخمی۔ ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں پولیس لائن لے جائی گئیں جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔