• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے ملتان میں کھیلے جانے والے میچز کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ پی ایس ایل 10 کے ملتان میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی فرائض سرانجام دیں گے ۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے پانچ میچز کھیلے جائیں گے،جو بالترتیب 22،23 اپریل اور یکم،پانچ،10 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ملتان پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پاک فوج، رینجرز، سپیشل برانچ اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان ملتان کرکٹ سٹیڈیم، ملتان ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
ملتان سے مزید