اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر محمد قاسم نامی شخص نے 5بچوں کی ماں کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ۔مقتولہ کے بھائی کامران کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ۔