• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی صنعتی ایریا میں معروف فوڈ چین پر ہجوم کی دھاوا بولنے کی کوشش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی صنعتی ایریا میں معروف فوڈ چین پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بولنے کی کوشش کی، پولیس نے 10سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا،موقع پر پہنچ کر پولیس نے موجود افراد کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ریسٹورنٹ پر پولیس کی مذید نفری طلب کرلی گئی ہے۔پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے تمام موجود اہلکاروں کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید