• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10، کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ پھر یکجا، جیو نیوز کا خصوصی شو” ہارنا منع ہے“ آج سے روزانہ ”جیو نیوز“ پر دیکھیں

کراچی (نمائندہ جنگ) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا شاندار آغاز 11اپریل سے ہونے جا رہا ہے، جس کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ پی ایس ایل 10کے دلچسپ مقابلے ایک بار پھر ملک بھر میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ابتدائی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کرکٹ کے جنون کو مزید عروج پر پہنچانے کیلئے ”جیو نیوز“نے ایک بار پھر اپنا مقبول شو ”ہارنا منع ہے“نئے انداز سے پیش کردیا ہے۔ اس بار بھی شو میں کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ یکجا نظر آئیں گے۔ پی ایس ایل کے ہر میچ پر تجزیئے اور تبصرے ہوں گے بلکہ معروف میزبان وسابق کرکٹرز اور شوبز اسٹارز کی دلچسپ گفتگو اور مزاحیہ تبصرے بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ ناظرین اس شو میں ہر دن ایک نئے انداز میں کرکٹ کے جشن کا مزہ لے سکیں۔ ”ہارنا منع ہے“ میں اس بار کرکٹ کے میدان سے اپنے تجربے کا خزانہ پیش کرنے کیلئے نامور کرکٹرز موجود ہوں گے۔ اِن میں کرکٹر اور سابق کپتان راشد لطیف، احمد شہزاد اور فواد عالم بھی اپنی ماہرانہ رائے کے ذریعے شو کو چار چاند لگائیں گے۔”ہارنا منع ہے“ روزانہ رات 11بجکر 5 منٹ پر ”جیونیوز“ سے نشر کیا جائے جوکہ ”پاکستان سپر لیگ“ کے فائنل تک جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید