• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی‘ ٹریفک حادثات میں 257 افراد جاں بحق‘ 3452 زخمی

کراچی( ثاقب صغیر )شہر میں رواں برس ٹریفک حادثات میں 257 افراد جاں بحق اور 3 ہزار 452 زخمی ہو گئے،ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر 80 افراد جاں بحق ہوئے ۔چھپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 197 مرد،26 خواتین اور 34بچے شامل ہیں۔زخمی ہونے والوں میں 2 ہزار 803مرد،478خواتین اور171بچے شامل ہیں۔ چھیپا حکام کے مطابق رواں برس ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر 80افراد جاں بحق ہوئے ۔ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18،ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 31، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17، مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5جبکہ بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9ہے۔
اہم خبریں سے مزید