• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے 6700 سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)و ساکھی میلہ اور326ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 6700سے زائد سکھ یاتریوں کی واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔ وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی ، پردھان PSGPC سردار رمیش سنگھ اروڑہ ودیگر نے استقبال کیا ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام وساکھی میلہ میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ننکانہ صاحب میں ہو گی ۔واہگہ بارڈر پروزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے مبارکباد کا پیغام دیا ۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا پہلی بارحکومت پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کی تمام درخواستوں پر ویزے جاری کیے گئے۔دہلی گورودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے لیڈر دلجیت سنگھ سرنا نے بڑی تعداد میں ویزہ جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید