• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ کا دھماکا خیز ٹریلر جاری

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ہالی ووڈ کی مقبول ترین ایکشن سیریز مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ کا دھماکا خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آ گئی۔

اس 2 منٹ سے زائد دورانیے کے ٹریلر میں بھرپور ایکشن، ماضی کی جھلکیاں اور لیجنڈ اداکار ٹام کروز کے خطرناک اسٹنٹس نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا ہے۔

ٹریلر کا آغاز ایتھن ہنٹ (ٹام کروز) کے ایک تیز رفتار طیارے سے لٹکنے کے دل دہلا دینے والے منظر سے ہوتا ہے، جبکہ پس منظر میں ایک پراسرار آواز سنائی دیتی ہے، یہ سب سچ نہیں ہو سکتا۔

 اس کے بعد فلم کی سابقہ اقساط کے کچھ یادگار مناظر دکھائے گئے ہیں، جن میں ہنٹ کے دل دہلا دینے والے ایکشن سین دکھائے گئے ہیں۔

اس بار فلم میں خطرے کو ایک نئے لیول پر لے جایا گیا ہے، جہاں سائنس فکشن کا رنگ بھی شامل ہے۔

کہانی ایک باغی مصنوعی ذہانت (AI) جسے دی اینٹٹی کہا جا رہا ہے کے گرد گھومتی ہے، جس سے پوری دنیا خطرے میں ہے اور ایتھن ہنٹ اپنی ٹیم سے کہتا ہے کہ وہ ایک آخری بار اُس پر بھروسہ کرے۔

یہ ایکشن سے بھرپور فلم 23 مئی کو عالمی سطح پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید