• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ممبئی حملے کے مبینہ ملزم تہور رانا کا 18 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا سے بھارت منتقل کئے گئے پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر جن پر مبینہ طور پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، کا 18روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا ہے ۔ تہور رانا کو جمعے کے روز بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہور رانا سے تفتیش کے دوران ممبئی میں ’2008 کے حملوں کے پیچھے پوری سازش کی تفصیلات پوچھی جائیں گی۔‘ تہور رانا 26 نومبر 2008 کو ممبئی پر ہونے والے حملے میں انڈین ایجنسیوں کو مطلوب تھے۔ تہور رانا پاکستانی نژاد کینڈین شہری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید