• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک بیگز پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں پلاسٹک فری انوائرمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے موثر مہم کا آغاز کردیا گیا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کوڑا کرکٹ کو جلانے کی حوصلہ شکنی سمیت دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے میڈیکل ویسٹ کی محفوظ انداز میں تلفی کی ایس او پیز کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی-
ملتان سے مزید