• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ارکان کانگریس کے وفد کی آمد، سرکاری اور سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ /مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ارکان کانگریس کے وفدکی پاکستان آمد ‘ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ‘وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال سمیت سرکاری وسیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں ‘باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔علاوہ ازیں امریکی سفیر کی رہائش گاہ پر ارکان کانگریس کی پاکستانی سیاسی رہنماؤںسے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری اور فیصل چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے‘پی ٹی آئی رہنما عاطف خان، ڈاکٹر امجد خان اور پی پی پی کی رہنما سحر کامران نے بھی امریکی کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے‘ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کی جس میں رکن کانگریس جیک برگمین ، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید