• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہری منصوبوں پر مراد علی شاہ کی وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

ٹھٹھہ(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہری منصوبوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جمہوری طریقے سے بات نہ مانی گئی تو ایک منٹ میں حکومت چھوڑ دیں گے‘ کیا ملک نئے انتخابات کا متحمل ہو سکتا ہے؟صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں‘اپوزیشن کے کہنے پر بلیک میل نہیں ہوں گے اور نہ ہی انہیں فری ہینڈ دینا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو ٹھٹھہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرادعلی شاہ کا کہناتھاکہ سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘سندھ کا پانی دیگر صوبوں کو دینے کی تیاری ہو رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔سندھ دشمن کوئی بھی منصوبہ برداشت نہیں کیا جائے گا، پانچوں دریا ہمارے ہیں، کسی نہر کی اجازت نہیں دیں گے۔ خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سازش ہو رہی ہے، صدرِ مملکت بھی اس منصوبے کی حمایت نہیں کر رہے، اور بلاول بھٹو زرداری نے 27 دسمبر کو واضح کر دیا تھا کہ اگر نہریں بنیں تو وہ عوام کے ساتھ ہوں گے۔ آخر میں مراد علی شاہ نے سوال کیا کہ کیا ملک نئے انتخابات کا متحمل ہو سکتا ہے؟ اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر بات نہ مانی گئی تو ہم ایک لمحہ ضائع کیے بغیر حکومت چھوڑ دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید