• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مغربی بنگال میں مسلم وقف ترمیمی بل پر احتجاج، ہنگامے پھوٹ پڑے، 3 جاں بحق

کولکتہ (اے ایف پی) بھارت کے صوبہ مغربی بنگال میں مسلم لینڈ بل کےخلاف احتجاج پر تشدد صورت اختیار کر گیا، ہنگاموں میں تین افراد ہلاک ہوگئے، خونریز ہنگاموں پر قابو پانے کے لئے فوجی دستے طلب کرنے پڑے،118؍افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ہنگامے مسلم املاک کو چلانے کے لئے قانون میں تبدیلی پر دستورسازی پر ہوئے، جب ضلع مرشد آباد میں جمعہ کو بل پر احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے۔ ایک بچے سمیت 3؍ افراد ہلاک ہوئے۔ سینئر پولیس افسر جاوید شمیم کے مطابق اس موقع پر 15؍ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مغربی بنگال ہائی کورٹ نے ہنگاموں پر قابو پانے کے لئے فوجی دستوں کو طلب کرنے کا حکم دیا۔ ہنگامے وقف ترمیمی بل کے خلاف شروع ہوئے۔ بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت کا دعویٰ ہے کہ بل سےوقف بورڈز کے تحت اوقاف کے تحت اراضی کے انتظام میں شفافیت آئے گی لیکن اپوزیشن نے اسے مسلم اقلیت پرحملہ قرار دیا انہوں نے الزام لگایاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بی جے پی اس بل کے ذریعہ ہندوئوں کی حمایت کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔
اہم خبریں سے مزید