• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین، کشمیر، افغانستان کے بچے عالمی ضمیر کا امتحان، گرلز ایجوکیشن کے لیے عالمی معاہدہ کرنا ہوگا، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں تعلیم کی انقلابی طاقت کے عنوان سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین،کشمیر ،افغانستان کےبچے عالمی ضمیر کا امتحان ہیں ، گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کرنا ہوگا، تعلیم ہر بچے کا حق ہے، فرینڈز آف ایجوکیشن اوربے بس طبقات کی آواز بننا ہوگا۔ مریم نواز نے ترکیہ کی اعلی یونیورسٹیوں کو پنجاب میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت دی- وزیراعلیٰ نے کہا ہم درپیش چیلنجز محض سرحدوں تک محدود نہیں رکھتے بلکہ ملبے تلے بچوں کو تلاش کرنے والی فلسطینی ماں کے بارے میں بھی سوچتے ہیں -ہمیں اسکول سے محروم کئے جانے والی افغان بچی اور سوڈانی مہاجر پر بھی سوچنا ہے -تعصب کی زنجیروں کو توڑنے والے کشمیری بچے ہمارے ضمیر کا امتحان اور انسانیت کا بحران ہیں،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترکیہ کے ادارے پنجاب میں نوجوانوں کے لئے اعلی مراکز قائم کریں۔ ترکیہ سے باہمی شراکت داری اور ایکسچینج پروگرام سے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں گے-ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس پر پاکستان ہی نہیں بلکہ ترکیہ کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی فخر کریں - مل جل کر تمام مسائل کے حل پر قادر ہوسکتے ہیں- ہماری تعلیمی پالیسی کی بنیاد انقلاب آفرین اصلاحات ہیں -خواتین او ربچوں کے لئے تعلیم،انصاف، عزت ووقار اور مساوی مواقع ہماری اولین ترجیح ہے- انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ غربت، صنف، پسماندہ علاقوں اور معاشرتی رکاوٹ کی وجہ سے کوئی بچہ پیچھے نہ رہ جائے - آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے ہر طالب علم کی استعداد کا ر کے مطابق ایجوکیشنل پلیٹ فارم پر کام کیا جارہاہے-3بار وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نوازشریف کے نام سے منسوب انٹرنیٹ سٹی بنایا جا رہاہے-پنجاب کے دل میں پاکستان کی پہلی آرٹیفشل انٹیلی جنس یونیورسٹی بھی قائم کی جا رہی ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کانفرنس کے شرکاء کا ترک زبان میں شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعلیٰ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی-خاتون اول آمینہ اردوان بھی موجود تھیں -وزیراعلی ٰ کا ڈپلومیسی فورم میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا- خاتون اول اورصدر اردوان نے وزیراعلیٰ کا کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا -صدر اردوان نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا انشاء اللہ جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی-
اہم خبریں سے مزید