کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز کےخوشدل شاہ نےملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔انہوں نے 37 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،اس سے پہلے یہ اعزاز دو کھلاڑیوں شرفین ردر فورڈ اور کیرون پولارڈ کے پاس مشترکہ طور پر تھا، انہوں نے پی ایس ایل 9 میں اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے چھ یا اس سے نیچے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 58، 58 رنز اسکور کیے تھے۔