لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مختلف تقریبات اورشخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر 8 پاکستانیوں کا دردناک قتل قابلِ مذمت اور دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو بے اعتمادی کا شکار رکھنے کی سازش ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق)کے انٹراپارٹی الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کو سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر ساجد میر کی ٹیلی فون پر عیادت کی اور کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یابی کی دعا کی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل نے انسان دشمنی اور نسل کشی کی انتہا کردی ہے ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کےجائز مطالبات تسلیم کریں، 15 اپریل کو پنجاب بھر میں کسانوں کا احتجاج زراعت پر حکومتی شب خون کو روکے گا۔