• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج دوسرا معرکہ، روایتی حریف کنگز اور قلندر مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں نیشنل بنک اسٹیڈیم میں منگل کو دوسرا معرکہ روایتی حریف لاہور قلندر اور کراچی کنگزکے درمیان کھیلا جائے گا، میچ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا تیسرا میچ جبکہ کراچی دوسرا میچ کھیلے گی ۔ لاہور قلندرز نے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں دو میچز کھیلے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست ہوئی جبکہ کوئٹہ کو ہرایا۔ شاہین آفریدی، حارث رئوف اور فخر زمان قلندر کا فخر ہیں تو کراچی کو خوش دل شاہ، پہلے میچ کے سنچری میکر جیمز ونس، ڈیوڈ وارنر، شان مسعود سے خاصی امیدیں وابستہ ہیں۔ پی سی بی نے کراچی کے روٹھے ہوئے شائقین کو منانے کے لئے بڑے انعامات کااعلان بھی کیا ہے۔ کراچی کے کھلاڑیوں نے پیر کو پریکٹس سیشن میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے جوہر دکھائے۔ البتہ لاہور کے کھلاڑی پر امید ہیں کہ وہ کراچی میں حریف کو ناکامی سے دوچار کریں گے۔