• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی پیداوار اور اسٹاک، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں

اسلام آباد(رانا غلام قادر )چینی کی پیداوار اور سٹاک ہے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ملک شاکر بشیر اعوان کے سوال پر وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے بتایا کہ صوبائی کین کمشنرز کے مطابق 2024-25 میں چینی کی مجموعی پیداوار 5اعشاریہ 769 ملین میٹرک ٹن رہی۔یہ ذخیرہ جات پانچ لاکھ پچاس ہزارٹن ما ہانہ کی شرح سے آئندہ سات ماہ یعنی آٹھ نومبر2025 تک ملکی کھپت کو پورا کرنے کیلئے کافی ہیں۔در یں اثناء نوابزادہ میر جمال خان ر عیسانی کے سوال پر وزیر صنعت و پیداوار نے تحر یری جواب میںبتایا کہ گزشتہ سال ملک میں57لاکھ 69ہزار ٹن رہی ۔ گزشتہ سال کا کیری اوور سٹاک 9 لاکھ 51 ہزار میٹرک ٹن تھا۔گزشتہ سال 4 لاکھ 11 ہزار میٹرک ٹن چینی بر آمد کرنے کی اجازت دی گئی ۔بر آمدات سمیت چینی کی کل لفٹنگ 27لاکھ 96ہزار ٹن تھی۔
اہم خبریں سے مزید