کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی ، شاہراہ فیصل آواری سگنل تا مادام اپارٹمنٹس اور آئی آئی چندریگر روڈ ہر قسم کےرکشوں کی آمدورفت کے لئے ممنوع قرار دے دئے گئے ہیںجبکہ دیگر 9شاہراہوں پر 1+4 موٹر کیب رکشا(چنگچی ) پر پابندی ہو گی اور 1+ 2 رکشاکو گزرنے کی اجازت ہو گی ان سڑکوں میں شاہراہ قائدین ،شیر شاہ سوری روڈ،شہید ملت روڈ،عبداللہ ہارون روڈہاشو سینٹر تا دو تلوار،دو تلوار تاشاہراہ فردوسی عبداللہ شاہ غازی مزار،اسٹیڈیم روڈملینیئم مال تانیو ٹاون پولیس اسٹیشن، حسن اسکوائرتا کارساز سر شاہ سلیمان روڈ،حبیب رحمت اللہ روڈ،ڈرگ روڈ تا سہراب گوٹھ راشد منہاس روڈ، ماری پور روڈ گلبائی تا آئی سی آئی پل شامل ہونگےکمشنر کراچی نے یہ پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر صرف 2 ماہ کے لئے عائد کی ہےاور اس کا اطلاق15 اپریل سے 14 جون 2025 تک ہو گا خلاف ورزی پر 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہوگی واضح رہےغیر مجاز اور خود ساختہ روٹس پر چلنے والے رکشے ٹریفک میں رکاوٹ بن رہے تھے ٹریفک پولیس کو فوری کارروائی کا اختیار دے دیا گیاہےپابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگاجبکہ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیںرکشہ ڈرائیورز کو متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہےکمشنر کراچی حسن نقوی کے مطابق ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر اور حادثات سے بچاؤ کے لیے فیصلہ کیا گیا۔