اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے راہ نما، ماہر معیشت پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منگل کو فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امامت کی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن ) سنیٹر راجہ ظفرالحق، سینٹر مشاہد حسین سید ، اعجاز شفیع گیلانی،خالد رحمان، نائب امیر جماعت میاں محمد اسلم ، امیر اسلام آباد نصراللہ ، رندھاوا ،سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، امیر کشمیر ڈاکٹر مشاق احمد خان، عبدالرشید ترابی ، آصف لقمان قاضی سمیت سفراء، سیاستدانوں ،بیوروکریٹس سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔