• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت نہم کی مطالعہ پاکستان کتاب میں بے ربط فقروں سمیت غلطیوں کی نشاندہی

اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) نیشل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں تعلیمی سال کے لئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے سکولوں کی جماعت نہم کی مطالعہ پاکستان کی کتاب کے متعدد ابواب کے مضامین کے فقرے بے ربط، الفاظ بے ترتیب اورتسلسل کے بغیر ہونیکی نشاندہی ہو ئی ہے ۔ اس سلسلے میں متعدد سکولوں کے اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں جب نیشنل بک فاؤنڈیشن کے شعبہ ٹیکسٹ کے انچارج منصور احمدسے رابطہ کیا گیا توانہوں نےکہاکہ ابھی تک ہمارے پاس تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی۔ جونہی تحریری طور کوئی شکایت آئے گی تو فاؤنڈیشن کی کونسل آف کریکولم کو بھیج دیں گے۔
اسلام آباد سے مزید