راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) انسداد پولیو اور نیشنل امیونائزیشن کمپیئن 21 سے27اپریل تک ملک بھر میں ہوگی جس کے دوران45اعشاریہ34ملین بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سات روزہ مہم کیلئے پنجاب میں23 اعشاریہ3ملین ،سندھ میں10اعشاریہ6ملین، کے پی کے میں7اعشاریہ3ملین،بلوچستان میں 2اعشاریہ66ملین،اسلام آباد میں اعشاریہ 46ملین،آزاد جموں و کشمیر میں اعشاریہ74، گلگت بلتستان میں اعشاریہ28ملین بچوں کی کوریج کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔