کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان‘ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے فروری 2025 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 6.62روپے فی یونٹ ریلیف کی عبوری درخواست پر عوامی سماعت مکمل کرلی۔
نیپرا حتمی فیصلے میں اس بات کی وضاحت کرے گا کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا‘کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس کے لیے جون 2023 کے بعد کے عرصے کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے مطابق جزوی لوڈ، ڈگریڈیشن کروز اور اسٹارٹ اَپ لاگت میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے‘ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق، منفی ایف سی اے کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔