• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی، انفرااسٹرکچر کی مرمت کیلئے حکومت سندھ سے 4 ارب طلب

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نےسڑکوں اوردیگر انفرا اسٹرکچرکی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے حکومت سندھ سے4 ارب روپے مانگ لئےجبکہ کے ایم سی نے اپنی 106 سڑکوںکی مرمت کے لئے24 سال پرانے مینٹیننس کے سالانہ کنٹریکٹ سسٹم کو بحال کر دیا میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی افضل زیدی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار ہم حکومت سندھ سے ریپئر اینڈ مینٹیننس کی مد میں براہ راست رقم مختص کرنے کی درخواست کرنے جا رہے ہیں تا کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اور اینول ڈیولپمنٹ پروگرام یا دیگر فنڈز خالصتاًڈیولپمنٹ کے کاموں پر خرچ ہو سکیں انہوں نے بتایا کہ ہم نے سڑکوں،پلوں وغیرہ کی مرمت کے لئےسٹی حکومت کے قیام2000سے قبل کے طریقہ کاراینول کنٹریٹ کو بحال کرتے ہوئے کراچی کے سات اضلاع کےلئے الگ الگ ٹینڈر طلب کر لئے ہیں جو آئندہ چندروز میں کھل جائیں گے ہر ضلع کیلئے 30سے40کروڑروپے رکھے جا رہے ہیں بارشوں کے بعد مرمت کے کاموں کے لئے الگ الگ ٹینڈر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی علاقہ ایکسئن اور اینول کنٹریکٹروقت ضائع کئےبغیر شہر میں مرمت کے تمام کام بروقت انجام دینے کے پابند ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید