• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا لیبیا میں کشتی حادثہ پر اظہار افسوس

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا میں کشتی حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں چار پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس "پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ طرابلس میں پاکستانی مشن سے موصول ہونے والی ان اطلاعات پر افسوس ہوا جو لیبیا میں سرت شہر کے نزدیک ہونے والے کشتی کے حادثہ سے متعلق ہیں جن میں کل جاں بحق ہونے والے 11افراد میں سے 4پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید